اچھی باتیں : وقت کی قدر
اچھا اور بُرا وقت ہر ایک پر آتا ہے لیکن کسی شخص کے مخلص ہونے کا بُرے وقت میں ہی پتا چلتا ہے ۔بُرا وقت بھی اللہ کی طرف سے آزمائش اور اگر ہم اسکو مثبت آنداز سے سوچیں تو یہ ہمارے لیے تحفہ ہے کیونکہ اس سے ہمیں ہر اپنے کی سچائ کا پتا چل جاتا ہے ۔
وقت کی قدر کرنی چاہیے ۔ایک مُلک کے بزدشاہ کو جنگ کے دنوں کے دوران مدد کی طلب ہوئ تو اُسنے اپنے سپاہی کو ساتھی ملک کے بادشاہ کی طرف بھیجا ۔بادشاہ مدد کے لیے راضی ہو گیا لیکن اسنے کچھ دن وقت کا ضیاع کر دیا اور جب اپنے سپاہیوں کے ہمراہ جنگ کے میدان پر پہنچا تو ہر طرف لاشیں ہی نظر آئ ۔جنگ کا اختتام ہو چکا تھا اور جس بادشاہ نے مدد طلب کی تھی اُسے بُری طرح شکست کا سامنا کرنا پرا تھا۔صرف وقت کی ناقدری کی وجہ سے ایسا ہُوا۔
اگر ہم اپنی زندگی وقت کے مطابق گزاریں اور صراط مستقیم پر چلیں تو ہر منزل ، ہر راستہ آسان ہو جاتا ہے اور وہ مقصد بھی حاصل ہو جاتا ہے جسکی ہمیں شدت سے طلب ہوتی ہے








Comments